کراچی: نبی بخش پولیس نے رام سوامی میں بدھ کی شب فائرنگ کے واقعہ میں الیاس نامی شخص کی ہلاکت کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس اہل کار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نبی بخش کے علاقے میں رام سوامی بسم اللہ پان شاپ والی گلی میں بدھ کی شب فائرنگ کے واقعہ میں الیاس نامی شخص کی ہلاکت کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم آکاش علی اور حسن کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزم آکاش علی پولیس اہلکار ہے جو کہ پریڈی تھانے میں تعینات ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ ملزم حسن اور عامر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں ملزمان آکاش علی اور حسن ملکر عامر سے جھگڑا کرنے آئے تھے اور اس دوران آکاش علی نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فلیٹ کی کھڑکی میں کھڑے ہوئے الیاس کے سینے پر گولی لگی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

عارف عزیز کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے فائرنگ میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ بھی پولیس نے برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا۔

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *