- محمد کاظم
- بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
بلوچستان سے تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے: فائل فوٹو
پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے مزید دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں بر آمد ہوئی ہیں جبکہ کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع کیچ کے علاقے پیدراک سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کیچ میں انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق دونوں لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے اور ان افراد کا تعلق پیدراک ہی سے ہے۔
انھوں نے بتایا کہ دونوں ایک ماہ سے لاپتہ تھے اور ان کی لاشیں تقریباً 20 دن پرانی ہیں۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ سابق فوجی صدر مشرف کے دور سے جاری ہے۔
صوبے میں جبری گمشدگیوں اور مسخ شدہ لاشیں ملنے کے واقعات کے خلاف متعدد بار احتجاج ہو چکا ہے اور ان افراد کے اہلخانہ ان واقعات میں سکیورٹی اداروں کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ میں منگل کی شب سریاب کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
کوئٹہ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سریاب کے علاقے خلیفہ روڈ پر نامعلوم افراد نے حجام کے دکان پر فائرنگ کی جس سے دکان میں کام کرنے والا حجام ہلاک ہو گیا۔
حکام کے مطابق یہ ٹاگٹ کلنگ کی واقعہ تھا اور ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔
No comment