• محمد کاظم
  • بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ

ان اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن

ان اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تشدد کے مختلف واقعات میں پولیس اور لیویز فورس کے تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ان اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعات کوئٹہ اور اس سے متصل ضلع پشین میں پیش آئے۔ ہلاک ہونے والوں میں لیویز فورس کے دو اہلکار شامل ہیں جن کو پشین میں نشانہ بنایا گیا۔

ان میں سے ایک اہلکار کی ہلاکت کا واقع پیر کے روز پشین شہر کے قریب کلی کربلا میں پیش آیا۔پشین انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس علاقے میں نامعلوم افراد نے لیویز فورس کے اہلکار پر فائرنگ کی جس میں وہ ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والا یہ اہلکار ایک پولیو ٹیم کے ساتھ سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھا لیکن پشین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس اہلکار کی ہلاکت کا پولیو سے تعلق نہیں کیونکہ اسے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہا تھا۔

لیویز فورس کے دوسرے اہلکار کو پشین کے علاقے بوستان میں گذشتہ شب ہلاک کیاگیا۔

ہلاک کیا جانے والا لیویز کا یہ دوسرا اہلکار بوستان کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دے رہا تھا جہاں مسلح افراد نے اس پر حملہ کیا۔ حملہ آور ہلاک ہونے والے لیویز فورس کے دونوں اہلکاروں کا اسلحہ بھی لے گئے۔

ادھر گذشتہ شب کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔ ان اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *