بہاول نگر: 50والہ اڈہ پر ہونےو الے ٹریفک حادثے میں باپ بیٹے سمیت دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاول نگر کے علاقے 50 والا اڈہ کے قریب تیز رفتار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 40 سالہ عمر اور اس کا ایک سالہ بیٹا موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کار میں سوار 35 سالہ ہما، 16 سالہ ہادیہ اور 7 سالہ حاجرہ زخمی ہوگئی۔
ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
No comment