اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظائف کی تقسیم ہفتہ اور اتوار کو معطل رہے گی۔
ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق ملک گیر گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے رقوم کی تقسیم عارضی طور پر روکی گئی ہے، پیر 26جون سے وظائف کی تقسیم دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وظائف کی تقسیم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قائم کردہ کیمپوں ہی میں کی جائے گی۔ گزشتہ پانچ روز میں 29 لاکھ خواتین کو تقریباً 26ارب روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کی جانب سے تمام پیغامات صرف اور صرف 8171 سے بھیجے جاتے ہیں، شکایت کی صورت میں فوری طور پر بی آئی ایس پی کی ٹول فری ہیلپ لائن 26477-0800 پر اطلاع کریں۔
No comment