قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 07 اپریل2023ء) محکمہ زراعت نے ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو پھل کی برداشت کے بعد پودوں کے درمیان ہل چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا گیاہے کہ باغبان اس طرح ہل چلائیں جس سے ترشادہ پھلوں کے پودے زخمی نہ ہوں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے”اے پی پی‘‘ کوبتایاکہ موجودہ حالات میں مختلف اقسام کے ترشادہ پھلوں کی پیوندکاری بھی آسانی سے کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باغبان گرے ہوئے خراب پھل زمین میں دبادیں اور پھل آنے پر آخری ہفتہ میں ایک آبپاشی ضرورکریں۔انہوں نے کہا کہ باغات اور نرسری کو رس چوسنے والے کیڑوں سڑس سلا‘ سفیدمکھی‘پھل کی مکھی‘ َیف مائنرسے بچانابھی اشدضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ باغبان ان کیڑوں کے خلاف ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کااستعمال کریں اورپھل کی مکھی کے انسداد کیلئے جنسی پھندے بھی لگائے جائیں ۔

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *