اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ نے معاشی اور دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ شہباز شریف نے صدر اردوان اور عوام کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
ترجمان وزیراعظم کے مطابق دونوں رہنماؤں کا معاشی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
No comment