آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق کی ایک فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق کی ایک فائل فوٹو

 راولپنڈی: راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو مارا گیا، ہلاک ڈاکو نور آغا نے چند روز قبل گھر میں واردات کے دوران آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ تھانہ روات کی حدود میں پانچ مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی تھی، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہوا جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا۔

fir

ترجمان کے مطابق ڈاکو کی شناخت نور آغا کے نام سے ہوئی جس نے آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق کو واردات میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ملزم کا ایک زخمی ساتھی 10 روز قبل ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ چکا ہے، لاش کی شناخت مقتول جج کے بیٹے نے بھی کرلی ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *