سانحہ9 مئی،فوجی تنصیبات کی سکیورٹی برقرار رکھنے میں ناکامی پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت تین اعلیٰ افسران فوج سے فارغ سانحے کی منصوبہ بندی کئی مہینوں سے چل رہی تھی،9 مئی کا سانحہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، جو کام دشمن 76سالوں سے نہ کر سکے وہ چند شر پسندوں نے کر دکھایا ،سانحہ 9 مئی کو نہ بھلایا جائیگا اور نہ ملوث عناصرکو معاف کیا جاسکتا ہے، تمام ملوث کرداروں کو آئین پاکستان اور قانون کے تحت سزا دی جائیگی، اس عمل کو انجام تک پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا، فوج نے اپنی روایات کے مطابق خود احتسابی مرحلے کو مکمل کرلیا، ایک ریٹائرڈ فور اسٹار کی نواسی اور ایک ریٹائرڈ فور اسٹار افسر کا داماد بھی گرفت میں ہے،3 میجر جنرلز اور7 بریگیڈیئرز سمیت15افسران کے خلاف تادیبی کارروائی مکمل ہو چکی ہے،فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جا رہا ہے اور یہ جاری رہے گا، میجر جنرل احمد شریف
No comment