وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
،تصویر کا کیپشن

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ مزدوروں کو کم ازکم مقرر کردہ اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے قانون بنایا جائے گا۔

وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، پرویز رشید نے بتایا کہ سرکاری ملازمیتں میرٹ پر دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا ’وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے تمام سرکاری محکمے خالی نشتوں پر بھرتی کرنے کے لیے آزاد ہوں گے اور اس کی نگرانی وزیراعظم کی طرف سے قائم کردہ کابینہ کی کمیٹی کرے گی۔‘

وزیراطلاعات نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں دوسرا اہم فیصلہ سیلاب متاثرین کے لیے کیا گیا ہے۔

کابینہ نے عید سے پہلے سیلاب متاثرین کے ہر خاندان کو 25 ہزار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں سے نصف رقم وفاقی حکومت جبکہ باقی ماندہ صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

پرویز رشید نے بتایا کہ متاثرین کے گھروں، فصلوں اور مال مویشی کے نقصانات کا ازالہ بھی کیا جائے گا اور اس سلسلے میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

وفاقی کابینہ کا تیسرا اہم فیصلہ بجلی کے بلوں کے بارے میں ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے بجلی کے زائد بلوں کی تحقیقات کا حکم بھی دے یا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ بجلی کے200 یونٹ استعمال کرنے والے جن صارفین کےاس ماہ کے بل گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہیں تو وہ رقم اگلے ماہ کے بل میں ایڈجسٹ کر دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے کا بل اگر گذشتہ برس سے 5 فیصد زیادہ ہے تو وہ بھی تین قسطوں میں رقم ادا کر سکیں گے۔

پرویز رشید نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت نے مزدور کی کم ازکم اجرت 12 ہزار مقرر کی تھی تاہم کابینہ نے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے قانون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *