راولپنڈی: ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی زخمی ہوگئے۔
ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے.
پاک افواج کے ترجمان کے مطابق ملکی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
No comment