شمالی وزیرستان
،تصویر کا کیپشن

واقعہ کے بعد فرنٹیئر کور کےاہلکاورں نے جوابی کارروائی

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں مقامی اہلکاروں کےمطابق سپین وام کے مقام پر فرنٹیئر کور کے قلعے پر نا معلوم افراد نے متعدد راکٹ داغے ہیں جس میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ اتوار اور سنیچر کی درمیانی شب پیش آیا۔ مقامی اہلکاورں نے بتایا کہ سپین وام کے مضافات میں پہاڑوں سے راکٹ داغے گئے ہیں۔

دو راکٹ قلعے کے اندر گرے جس میں جانی نقصان ہوا ہے۔ اس کے بعد فرنٹیئر کور کےاہلکاورں نے جوابی کارروائی کی لیکن دوسری جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

فوجی آپریشن ضرب عضب کے دوران سپین وام میں کوئی فوجی کارروائی نہیں کی گئی لیکن اب اس واقعے کے بعد ایسی اطلاعات ہیں کہ مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

سپین وام کا علاقہ تحصیل میر علی کے شمال میں بیس سے پچیس کلومیٹر دور واقع ہے ۔

اس بارے میں فوج کے تعلقات عامہ کے حکام سے رابطے کی کوششیں کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *