سابق وزیراعظم آج پیش نہ ہوئے تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے (فوٹو: فائل)

سابق وزیراعظم آج پیش نہ ہوئے تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے (فوٹو: فائل)

 لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب کی لیہ اراضی کیس میں تیسری طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش کے لیے پیش نہ ہوئے۔

اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی تیسری بار بھی لیہ اراضی کیس میں تفتیش کے لیے پیش نہیں ہوئے جبکہ اُن کی طلبی کے لیے گزشتہ روز نوٹس جاری کر کے زمان پارک میں اس کی تعمیل کروائی گئی اور نوٹس بھی آویزاں کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی نے خود دعویٰ کیا تھا کہ وہ قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں مگر وہ تین بار طلب کرنے کے باوجود بھی پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی تعاون کررہے ہیں۔

اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق  چیرمین پی ٹی آئی کا الزامات پر موقف جاننے کیلئے انہیں طلب کیا گیا تھا، انکوائری کا مقصد کسی کو تنگ کرنا نہیں بلکہ حقائق تک پہنچنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  چیرمین پی ٹی آئی نے خود عدالت کو یقین دلایا تھا کہ وہ انکوائری کا حصہ بنیں گے مگر  تیسری بار پیش نہ ہو کر چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اینٹی کرپشن تعصب سے پاک بلاامتیاز کارروائی پر یقین رکھتی ہے۔

قبل ازیں اینٹی کرپشن ترجمان نے طلبی کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران خان کو پیشی کے لیے آج آخری موقع دیا گیا ہے، اگر وہ تفتیش کے لیے نہ آئے تو قانون کے مطابق یکطرفہ کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

ترجمان نے بھی مزید کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی کو بھی آج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں طلب کیا گیا، اینٹی کرپشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس کل زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا تھا۔

سابق وزیراعظم کے ایڈووکیٹ علی اعجاز نے زمان پارک میں اینٹی کرپشن کا طلبی کا نوٹس وصول کیا تھا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں، اراضی کے غیر قانونی انتقال کیلئے ریونیو افسران پر بنی گالا سے دباؤ ڈالا گیا تھا۔

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *