پرویز الہی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر لی گئی ایک تصویر (فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

پرویز الہی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر لی گئی ایک تصویر (فوٹو : ویڈیو اسکرین شاٹ)

لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی کے خلاف ایف آئی اے  کی جانب سے درج کرائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

خصوصی عدالت کے جج بخت بہزاد نے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم کے بعد پرویز الہی کی جانب سے ان کے وکیل فرخ امین رانا ایڈووکیٹ نے مچلکے جمع کروائے جس کے بعد عدالتی روبکار جاری کردیا گیا۔

parvaiz illahi

 

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *