میں نے دیکھے ہیں ایسے لوگ جن کے چہرے سفید اور دل سیاہ ہوتے ہیں,
میں نے دیکھے ہیں ایسے لوگ جن کے دل روشن ہوتے ہیں اور وہ روشنی ان کے چہرے پہ بھی آ رہی ہوتی ہے,
میں نے دیکھے ہیں ایسے لوگ جو اپنے گناہوں کی ندامت کی وجہ سے رو رو کہ اللہ کے قریب چلے جاتے ہیں,
میں نے دیکھے ہیں ایسے لوگ جو اپنی نیکی کے تکبر میں ہی ڈوبے رہتے ہیں اور ناجانے کب وہ اللہ سے دور چلے آتے ہیں,
میں نے دیکھے ہیں ایسے لوگ جو دوسروں کو گناہوں کا طعنہ دیتے ہیں پھر خود بھی اسی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
میں نے دیکھے ہیں ایسے لوگ جو دوسروں کی نیکیوں پہ رشک کرتے ہیں اور ایک دن پھر خود بھی کرنے لگ جاتے ہیں,
میں نے دیکھے ہیں ایسے لوگ جو صبر کر کہ آگے نکل جاتے ہیں,
میں نے دیکھے ہیں ایسے لوگ جو ظالم بن کہ اپنا حساب دنیا میں ہی دے دیتے ہیں,
میں نے دیکھے ہیں ایسے لوگ جو دنیا سے ڈرتے ہیں, اللہ سے نہیں ڈرتے,
میں نے دیکھے ہیں ایسے لوگ جو اللہ سے ڈرتے ہیں دنیا سے ذرہ برابر نہیں ڈرتے۔
میں نے دیکھے ہیں مختلف قسم کے لوگ!
No comment