ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کہتے ہیں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بلیو ٹک (ویریفائیڈ اکاؤنٹ) حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ماہانہ آٹھ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔
چوالیس ارب ڈالر کے عوض ٹوئٹر خریدنے اور کمپنی میں اعلیٰ عہدوں پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کے بعد ایلون مسک نے کہا کہ تصدیق شدہ صارف کا عندیہ دینے والے بلیو ٹک کے عوض پیسے وصول کرنے سے ’جعلی اور پریشان کن مواد کو شکست دی جاسکتی ہے۔‘
ٹوئٹر پر بلیو ٹک کسی صارف کے نام کے ساتھ لگا ہوتا ہے اور یہ عموماً معروف شخصیات یا مصدقہ اکاؤنٹس کو مفت میں دیا جاتا ہے۔ اور اس کے حصول کا طریقہ کار بھی موجود ہے۔
No comment