پشاور: پشاور میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکے کے سبب چھت گرگئی اور تین سے چار بچے پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق دھماکا کوہاٹ روڈ شریف آباد میں واقع گھر کے اندر ہوا، مقامی افراد کے مطابق دھماکا سلنڈر کا تھا جس کے سبب چھت گری اور گھر کے اندر بچے موجود تھے۔ واقعے کے بعد امدادی ادارے نے اپنا کام شروع کردیا اور ایک زخمی کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

امدادی ادارے کے مطابق دھماکے کی وجہ سے گرنے والی چھت کے نیچے تین سے چار بچے پھنسے ہوئے ہیں، ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیموں کا عملہ ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے۔

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *