مقتول منموہن سنگھ کی یادگار تصویر

مقتول منموہن سنگھ کی یادگار تصویر

 پشاور: یکہ توت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکھ تاجر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سکھ تاجر کو شدید زخمی کردیا جو اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے سکھ تاجر کی شناخت منموہن سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، نامعلوم حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں سکھ کمیونٹی پر دوسرا حملہ ہے، گزشتہ روز ترلوک سنگھ کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *