• ریاض سہیل
  • بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بڑے عرصے تک علاقے میں دہشت کی علامت تھا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بڑے عرصے تک علاقے میں دہشت کی علامت تھا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف جرائم میں مبینہ طور پر ملوث ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے جبکہ ملزم کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

شہر کے مغربی اور پشتون آْبادی والے علاقے کٹی پہاڑی میں یہ واقعہ بدھ کی شب پیش آیا۔

ایس پی سی آئی ڈی پولیس راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے کریکر حملہ بھی کیا اور جوابی کارروائی میں محفوظ اللہ عرف بھالو مارا گیا۔

کٹی پہاڑی اور آس پاس کے علاقے میں چند سال قبل ہونے والے لسانی فسادات میں محفوظ اللہ عرف بھالو بھی ایک اہم کردار تھا۔

ملزم کے بارے میں عام رائے یہ تھی کہ وہ رکشہ ڈرائیور تھا جب اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو اس نے اپنے رکشہ نذر آتش کر کے بدلہ لینا شروع کردیا۔

کٹی پہاڑی پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر بھی سفید رنگ سے بھالو تحریر رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بڑے عرصے تک علاقے میں دہشت کی علامت تھا، جس پر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور منشیات سمیت سو سے زائد مقدمات دائر ہیں۔

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے جبکہ کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو نے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے بعد تفصیلات ظاہر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ جولائی2013 میں بھی پولیس نے محفوظ اللہ کو مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بعد شناخت ہونے پر پولیس کو یہ دعویٰ واپس لینا پڑا تھا۔

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *