لاہور( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 16 مئی 2023ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عنبر گل نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے میاں محمود الرشید کو گرفتار کرکے پیش کیا۔ عدالت میاں محمود الرشید کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی تھی میاں محمود الرشید سے تفتیش اور برآمدگی کی جانی ہے۔ پولیس کی جانب سے میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔میاں محمود الرشید اور دیگر پر جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاو گھیراؤ کا الزام ہے۔ تفشیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محمود الرشید نے فائرنگ کی کی جس سے ایک وکیل جاں بحق ہوا ہے۔
ہم نے ریکوری کرنی ہے ۔میاں محمودلرشید کی فائرنگ سے کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میاں محمود الرشید نے عدالت میں بتایا کہ میں کورکمانڈر گھر کے چوک میں تھا۔آگے سڑک بلاک تھی تو میں واپس آگیا۔میں تو کورکمانڈرکے گھر کیا ہی نہیں۔میاں محمود الرشید کے وکیل نے بھی عدالت کو بتایا کہ کوئی ایسا ویڈو کلپ نہیں سامنے آیا جس میں میاں محمولرشید نے اسلحہ پکڑا ہو۔
کور کمانڈر کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی ہے۔71 سال کی عمر ہے ان پر قتل ڈال دیا گیا۔قبل ازیں انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے جلا ئوگھیرائو، توڑ پھوڑ اور پرتشدد کارروائیوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں فواد چودھری، اعجاز چودھری، فرخ حبیب اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے جلا ئوگھیرائو، توڑ پھوڑ اور پر تشدد کارروائیوں کے کیس میںعبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فرخ حبیب، میاں محمودالرشید، فوادچودھری، اعجاز چودھری ،حماد اظہر، عمر ایوب سمیت دیگر کی عدم پیشی پر عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا ۔پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔
No comment