دنیا کے معروف ارب پتی اور تاجر ایلون مسک نے سوشل میڈیا کمپنی کی متنازع خرید کے چھ ماہ بعد ہی ٹوئٹر کا نیا چیف ایگزیکٹو نامزد کر دیا ہے۔

امریکی بزنس ٹائیکون نے کہا کہ این بی سی یونیورسل میں ایڈورٹائزنگ کی سابق سربراہ لنڈا یاکارینو ان کی سوشل سائٹ کی کاروباری کارروائیوں کی نگرانی کریں گی، جو کہ خاطر خواہ کمانے کے معاملے میں جدوجہد کر رہی ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ لنڈا چھ ہفتوں میں اپنا کام شروع کر دیں گی۔

جبکہ مسٹر مسک ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر اس میں شامل رہیں گے۔

انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘سب چیز کرنے والے ایپ ایکس میں اس پلیٹ فارم کی کایا پلٹنے کے لیے لنڈا کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔’ اس سے قبل انھوں نے نام ظاہر کیے بغیر لکھا تھا کہ انھیں ایک نیا باس مل گیا ہے جس کے بعد قیاس آرائیاں بڑھ گئی تھیں۔

خیال رہے کہ مسٹر ایلون مسک نے پچھلے سال 44 بلین ڈالر میں یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم خریدا تھا اور ان پر دباؤ تھا کہ وہ کمپنی کی قیادت کرنے کے لیے کسی اور کو تلاش کریں اور اپنی توجہ اپنے دیگر کاروباروں پر مرکوز کریں جن میں الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور راکٹ بنانے والی کمپنی سپیس ایکس شامل ہیں۔

بڑی 500 ٹیک کمپنیوں میں 10فیصد سے بھی کم میں خواتین سربراہ ہیں۔ ایسے میں لنڈا کا امریکہ کی کچھ بڑی میڈیا کمپنیوں کی صفوں میں مسلسل اگے بڑھتے رہنے کے بعد ایک بڑی ٹیک کمپنی میں اعلی ترین مقام پر آنا اپنے آپ میں ایک نادر مثال ہوگی۔

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *