لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور حماد اظہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی کو کلمہ چوک پر کنٹرینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ کو نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کیس: ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود اور اسد عمر عدالت سے فرار

تفتیشی افسر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ مقدمے میں نامزد ہیں، جن سے تفتیش ضروری ہے اور یہ تعاون نہیں کررہے۔

جج نے تفتیشی افسر کی استدعا پر چاروں ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

No comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *